Marvi

Marvi

ماروی

قتل کو 24 برس بیت گئے

جمعرات 25 اگست 2022

وقار اشرف
اداکارہ ماروی کے پُراسرار قتل کو 24 برس بیت گئے مگر فلم بینوں کے ذہنوں میں وہ آج بھی موجود ہیں۔سندھ سے تعلق رکھنے والی ماروی نے اگرچہ تین چار فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم بینوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ضرور چھوڑے۔اداکار فیصل قریشی کے ساتھ فلم ”ماروی“ ان کی یادگار فلم تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث فلم بینوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔
اگر زندگی انہیں موقع دیتی اور وہ مزید فلموں میں کام کرتیں تو ان کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا۔انہیں 25 اگست 1998ء کو طارق روڈ کراچی کے سگنل پر قتل کر دیا گیا تھا اور قتل کے بعد کئی گھنٹوں تک ان کی لاش گاڑی میں پڑی رہی تھی۔ان کی آخری فلم ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔

Browse More Articles of Lollywood