فلم ’’ہچکی‘‘ کا چین میں 4.21 ملین ڈالر کا بزنس

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

ممبئی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے چین میں 4.21 ملین ڈالر یعنی 31.08 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’ ہچکی‘‘ 12اکتوبر کو چین میں ریلیز کی گئی جس نے 3 روز میں 4.21 ملین ڈالر کما لئے ہیں جو بھارتی 31کروڑ 8 لاکھ روپے بنتے ہیں، فلم میں اداکارہ رانی مکرجی نے ٹوریٹ سنڈروم بیماری میں مبتلا استاد کا مرکزی کردار ادا کیا جو امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کے ناول ’’فرنٹ آف دی کلاس: ہائو ٹوریٹ سنڈروم میڈ می دا ٹیچر آئی نیور ہیڈ‘‘, سے ماخوذ ہے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :