سلمان خان کا معروف کمپنی کے ساتھ کام کر نے سے انکار کر دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:13

سلمان خان کا معروف کمپنی کے ساتھ کام کر نے سے انکار کر دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ایک معروف بھارتی کمپنی کے ساتھ کام کر نے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف مینجمنٹ کمپنی گزشتہ دس سال سے سلمان خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہاں تھی۔

(جاری ہے)

تاہم سلمان خان نے انر بھن داس نامی بزنس مین کی مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ کام کر نے سے انکارکر دیا ہے۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی کمپنی کے ساتھ کام نہیں کر سکتے جس کے سربراہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہو۔واضح رہے انر بھن داس پر ایک سے زائد خو اتین نے جنسی طور ہراساں کر نے کا الزام عائد کیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 13:13:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :