شاہ رخ خان نے ٹوئٹر لسٹ پر سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 6 دسمبر 2017 11:52

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر لسٹ پر سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت میں ٹوئٹر لسٹ پر سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں 2017 ء کی سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے بھارتیوںکی ٹوئٹر لسٹ جاری کر دی ہے جس میںنریندر مودی 37.5 ملین مداحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ، اداکار امیتابھ بچن 31.6 ملین کے ساتھ دوسرے نمبر پر،شاہ رخ خان 31 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ،چوتھے نمبر پر سلمان خان ، اکشے کمار پانچویں جبکہ عامر خان چھٹے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 06/12/2017 - 11:52:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :