عمران ہاشمی نے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک متعارف کرا دی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:49

عمران ہاشمی نے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک متعارف کرا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے سوشل میڈیا تحریک ’’ہیش ٹیگ ای ڈی یو ٹو‘‘ ’’#EduToo ‘‘متعارف کرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2018ء میں ہراسگی کے خلاف خواتین کے لئے سوشل میڈیا پر ’’ہیش ٹیگ می ٹو‘‘ تحریک متعارف کی گئی جس کے بعد اداکار عمران ہاشمی نے بھی بہادرانہ قدم اٹھاتے ہوئے والدین اور طلباء کے لئے تعلیمی نظام میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے ’’ہیش ٹیگ ای ڈی یو ٹو‘‘ #EduToo کے نام سے سوشل میڈیا تحریک متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد کالج مالکان، پروفیسرز، پرنسپلز، سرکاری حکام، کوچنگ کلاس مالکان اور کلرکس اور تمام افراد جو تعملیمی نظام میں کرپشن میں ملوث ہیں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:49:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :