سوشانت سنگھ راجپوت کی 33ویں سالگرہ

پیر 21 جنوری 2019 14:20

سوشانت سنگھ راجپوت کی 33ویں سالگرہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 33ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 21جنوری 1986ء میں پٹنہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008ء میں بالاجی ٹیلی فلمز کے ڈرامہ ’’کس دیس میں ہے میرا دل‘‘ میں اداکاری سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا اور چھوٹی سکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد انہوں نے 2013ء میں ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’ کئے پیو چی‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، ان کی معروف فلموں میں پی کے، شدھ دیسی رومینس اور کیدارناتھ شامل ہیں جبکہ ان کی نئی فلمیں ڈرائیو، کیزی اور مانے، سن چڑیا، چھچھورے اور رائفل مین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 14:20:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :