اجے دیوگن بھی پاکستان سے نفرت میں پیش پیش

بالی وڈ فلم ٹوٹل دھمال کو پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے،اجے دیوگن کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 21:26

اجے دیوگن بھی پاکستان سے نفرت میں پیش پیش
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بالی وڈ فلم ٹوٹل دھمال کو پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے حسب روایت اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب کر دیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔اس موقع پر بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھارتی میوزک کمپنیاں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں ہیں۔بھارت نے پاکستان سے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ واپس لے لیا ہے،پی ایس ایل کی نشریات اندرون ملک معطل کردی گئی ہیں جبکہ بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کی براڈکاسٹنگ سے بھی انکار کرتے ہوئے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھارت بھر پور انداز میں پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے مسلسل اس کے مفادات کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔نہ صرف یہ بلکہ بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی پاکستانیوں اور پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی فلم ٹوٹل دھمال کو پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ٹوئیٹ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ موجود حالات کے تناظر میں ٹوٹل دھمال کی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹوٹل دھمال کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔واضح ہو کہ اس سے پہلے بالی وڈ ہیروئن کنگنا رناوت بھی پاکستان کے حوالے سے سخت بیان دیا تھا۔                                            
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 21:26:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :