بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر وائرل

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پر راکھی کی وضاحت سامنے آ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 9 مئی 2019 11:53

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 9 مئی 2019ء) بھارت کی سکینڈل کوئن راکھی ساونت نے جب سے شوبز میں قدم رکھا، تب سے وہ اپنی عجیب و غریب حرکات اور اُلٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھری رہتی ہے ۔یہاں تک کہ ایک ڈانس مقابلے میں اول نمبر پر نہ آنے پر وہ سٹیج چھوڑ کر پروگرام سے چلی گئی جس پر اختتامی تقریب میں مدعو اداکار سلمان خان نے بہت بُرا منایا تھا اور راکھی کو اس غیر پیشہ ورانہ حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اب ایک بار پھر راکھی ساونت خبروں کی زینت بن چکی ہے۔ اب کی بار اس کی پاکستان پرچم کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔یہ سب تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب راکھی ساونت نے اپنی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جسم پر پاکستانی پرچم اوڑھ کر خوبصورت انداز میں تصویر بنائی۔

(جاری ہے)

 


اس تصویر کو دیکھ کر اُن کے مداح حیرت میں پڑ گئے کہ آخر راکھی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا کے کچھ بھارتی صارفین نے پاکستانی پرچم اوڑھنے پر راکھی کو غدار قرار دینے سے بھی گریز نہ کیا۔ آخر راکھی نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی اور اپنے مداحوں کے بھانت بھانت کے سوالات اور الزامات کا جواب ایک ویڈیو پیغام کی صورت میں جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل ایک فلم ”دھارا 370“ میں کام کر رہی ہیں جس میں اُن کا کردار ایک پاکستانی لڑکی کا ہے۔

 اس فلم کے ایک سین میں پاکستان اور کشمیر کا بارڈر دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر اسی موقعے کی ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی بُرا ہوتا ہی ہے۔میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اورہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 09/05/2019 - 11:53:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :