عدنان سمیع کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک، پاکستان کی حمایت میں بیانات جاری

منگل جون 22:01

عدنان سمیع کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک، پاکستان کی حمایت میں بیانات جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) گذشتہ روز بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی تھی۔نہ صرف امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی گئی تھی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر بھی بات کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی بیانات جاری کیے گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں ترکی کے ہیکرز کا گروپ ملوث ہے اور اب اسی گروپ کی جانب سے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ترکی کے ہیکرز گروپ کی جانب سے عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے نہ صرف ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد ترک ہیکرز کے گروپ نے ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم سے متعلق پوسٹ کی۔ان کے اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں ہیکرز نے عندیہ دیا کہ وہ جلد برادر ملک پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائیوں جیسے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2019 - 22:01:56

Your Thoughts and Comments