کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ،کشمیریوں کو جلد بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی نصیب ہو گی ‘ شوبز شخصیات

جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے آزادی کی جدوجہد کی مشعل بُجھ نہیں سکتی ‘ جاوید شیخ

منگل 4 فروری 2020 11:21

کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ،کشمیریوں کو جلد بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی نصیب ہو گی ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) شوبز ستاروں نے مظلوم کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی نصیب ہو گی ،پاکستانی قوم اور حکومت کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے اور ان کی اخلاقی ،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

سینئر اداکار جاوید شیخ، ندیم بیگ، ثنا، مدیحہ شاہ ،احسن خان ،شاہدہ منی، ہمایوں سعید، افتخار ٹھاکر، سخاوت ناز، سائرہ نسیم، صنم ماروی نے یوم یکجہتی کی مناسبت سے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت لاکھوں کی تعداد میں فوجی طاقت کے بل بوتے پر سات دہائیوں میں بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا اور جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی مشعل بُجھ نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

شوبز ستاروں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارتی مظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے ، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اس مہم کو پوری دنیا تک پھیلائیں ۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر کا پیرو کار ہے اور آر ایس ایس کا نظریہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے جسے خود بھارت کی عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔عالمی طاقتیں بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لیں کیونکہ اگر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو دنیا کا امن دائو پر لگ جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2020 - 11:21:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :