معروف اداکار و شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی مرحوم کی14ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائیگی

منگل 17 مارچ 2020 13:55

معروف اداکار و شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی مرحوم کی14ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائیگی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) معروف اداکار و شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی مرحوم کی14ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائیگی، اس موقع پر قرآن خوانی ہو گی اور لاہور کے میاں میر قبرستان میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائیگی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار محمد علی ایشیاء کے 25بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوںنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ’’چراغ جلتا رہا ‘‘ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ فلم دم مست قلندر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006 کو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 13:55:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :