نامور کمپیئر ، اداکار ، شاعر ، رائٹر طار ق عزیزکو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

طارق عزیز نے اپنی پوری زندگی پی ٹی وی کیلئے وقف کر دی ،انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ندیم بیگ، جاوید شیخ، غلام محی الدین ، شہزاد رضا،مصطفی قریشی،بشری انصاری، صبا پرویز، ثمینہ احمدو دیگر

جمعہ 19 جون 2020 11:42

نامور کمپیئر ، اداکار ، شاعر ، رائٹر طار ق عزیزکو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) نامور کمپیئر ، اداکار ، شاعر ، رائٹر طار ق عزیزکو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ، جاوید شیخ، غلام محی الدین ، شہزاد رضا،مصطفی قریشی،بشری انصاری، صبا پرویز، ثمینہ احمد، احسن خان سمیت دیگر نے طارق عزیز کی فنی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنی پوری زندگی صرف پی ٹی وی کے لئے وقف کر دی ۔انہوںنے فن و ادب کی جو خدمت کی ہے انہیں کسی بھی طور پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ طارق عزیز حقیقی معنوں میں پاکستان کا سرمایہ تھے اوران کے جانے سے فنون لطیفہ کا ایک باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے اوران کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ کسی کوئز شو کاچار دہائیوں سے زائد تک ٹی وی پر پیش کیا جانا اور دیکھنے والوں میں اس کی مقبولیت بر قرار رہنا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔
وقت اشاعت : 19/06/2020 - 11:42:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :