شوبز چھوڑ کر پر سکون زندگی بسر کر رہی ہوں ،واپسی کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ‘ نوربخاری

میری کوشش ہوتی ہے کسی نہ کسی طرح خداکی ذات کا قرب حاصل ہو جائے ‘انٹرویو میں گفتگو

منگل 2 مارچ 2021 11:48

شوبز چھوڑ کر پر سکون زندگی بسر کر رہی ہوں ،واپسی کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ‘ نوربخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) نامور اداکارہ نوربخاری نے کہا ہے کہ شوبز کو چھوڑ کر پر سکون زندگی بسر کر رہی ہوں اورمیرا واپسی کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ، مجھے شوبز سے شہرت ملی لیکن اطمینان نہیں تھا اورروز انہ ارادہ کرتی تھی کی اس کو خیر باد کہہ دوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نوربخاری نے کہا کہ ایک روحانی شخصیت سے ملاقات نے زندگی بدل دی اورمیں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور اب مطمئن زندگی بسر کر رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میںنیت کی بڑی اہمیت ہے اورعمل کا دارومدار اسی پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح خداکی ذات کا قرب حاصل ہو جائے ۔رب کائنات نے ہمیں اپنی بندگی کیلئے پیدا کیا ہے اور دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے اس کی بندگی بہت ضروری ہے ۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 11:48:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :