اداکارہ میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی

ہفتہ 5 جون 2021 13:41

اداکارہ میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2021ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی طرف سے ماڈل و اداکارہ میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کی گواہ علینا کو جرح کےلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز عدالتی سماعت پر میشاشفیع کی گواہ علینا عدالت میں پیش نہ ہوئیں ،ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کی گواہ علینا ایک اہم ذاتی کام کے لیے اسلام آباد میں ہیں لہذا عدالت سماعت ملتوی کردے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ہے۔عدالت کے روبرو اداکار علی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزام پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 05/06/2021 - 13:41:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :