بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

دونوں کی ویکسی نیشن مکمل ہے لیکن پھر بھی کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں تھیں

منگل 4 جنوری 2022 11:39

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اہلیہ کورونا وائرس کا شکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار جان ابراہم کورانا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار سمیت ان کی اہلیہ پریا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار کا نے بتایا کہ ہم دونوں کی ویکسی نیشن مکمل ہے لیکن پھر بھی کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اداکار نے مداحوں سے حفاظتی اقدامات سمیت ماسک پہننے کی درخواست کی۔

وقت اشاعت : 04/01/2022 - 11:39:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :