بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی گلوکار گپی گریوال کی پاکستان آمد میں رکاوٹ بن گئی

اتوار 30 جنوری 2022 14:10

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی گلوکار گپی گریوال کی پاکستان آمد میں رکاوٹ بن گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2022ء) بھارتی حکومت نے معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث نامور گلوکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کراس نہ کرسکے جنہیں پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دورہ کرنا تھا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گپی گریوال کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد کرتارپور جانا تھا، گلوکار کو کرتارپور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی حاضری دینا تھی۔واضح رہے کہ سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے گپی گریوال کو خصوصی اجازت پر پاکستان آنا تھا، اداکار کا دورہ طے تھا تاہم بھارتی حکام کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بارڈر پر آج بھی خصوصی اجازت کے ساتھ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

گپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے تھے اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی واہگہ میں موجود تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گپی گریوال کا پاکستان میں ملاقاتوں کا ایک طویل شیڈول تھا ۔ پچھلی بار جب گریوال نے کرتارپور کا دورہ کیا تھا تو وہ لوگوں میں گھل مل گئے تھے اور انہوں نے پاکستانیوں کے لئے محبت کا اظہارکیا تھا۔پاکستان میں فلم اور تھیٹر برادری نے گریوال کو روکنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2022 - 14:10:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :