عمران خان اپنے سیاسی فائدے کیلئے ملک میں کشیدگی کی فضا بنا رہے ہیں‘ ایوب کھوسہ

جس طرح آئین کی دھجیاں بکھیری گئیں ماضی میں کسی ڈکٹیٹر کے دور میںبھی ایسی مثال موجودنہیں ‘ سینئر اداکار

منگل 19 اپریل 2022 12:02

عمران خان اپنے سیاسی فائدے کیلئے ملک میں کشیدگی کی فضا بنا رہے ہیں‘ ایوب کھوسہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف کا تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزیر اعظم بننا جمہوری عمل ہے ،پنجاب میں جب تحریک انصاف جہاز جہاز بھر کر لا رہی تھی اور حکومت بنائی تب تک تو یہ عمل ٹھیک تھا لیکن آج لوگ پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ سے اسے خود چھوڑ رہے ہیں تو اس کا الزام بھی دوسروںکو دیاجارہا ہے ،آئینی عہدوں پر براجمان صدر مملکت اور گورنر کی جانب سے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ یا کابینہ سے حلف نہ لینا خلاف آئین اقدام ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو بچانے کیلئے جس طرح آئین کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں ماضی میں کسی ڈکٹیٹر کے دور میںبھی ایسی مثال موجودنہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں جس طرح کی سیاسی کشیدگی کی فضا پیدا کر دی ہے یہ ہرگز ہمارے ملک کیلئے سود مند نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان سیاسی جماعتوںکے کارکنوں اور عوام کو آپس میں لڑا کر اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرناچاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں اس میں کسی کو فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔

عمران خان جو کارڈ کھیل رہے ہیں اس کے بل بوتے پر اب وہ دوبارہ حکومت میںنہیں آ سکتے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی بیروزگاری کو ختم کرنے میںناکامی کے بعد ایک منصوبے کے تحت یہ بیانیہ اپنایا گیا ہے جسے عوام مسترد کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/04/2022 - 12:02:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :