فیصل قریشی کی شہبازشریف کے سفری اخراجات پر تنقید

4 سالوں میں پہلی بار ہورہا ہے وزیرِاعظم بوئنگ 777 کا استعمال کررہا ہے، اداکار

منگل 26 اپریل 2022 17:05

فیصل قریشی کی شہبازشریف کے سفری اخراجات پر تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے نئے وزیرِاعظم شہباز شریف کے سفری اخراجات پر تنقید کی ہے۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق اب 4 سال میں پہلی بار پاکستان ایئر لائن کے بوئنگ 777 کا استعمال وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دورے کیلئے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکار نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارہ مہیا کرنے کی درخواست کی ہے‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’ممکنہ طور پر وہ اس دورے پر اپنے وفد اور خاندان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے‘۔ اٴْنہوں نے لکھا کہ’ایسا 4 سالوں میں پہلی بار ہورہا ہے کہ ایک وزیرِاعظم بوئنگ 777 کا استعمال کررہا ہے‘۔اٴْنہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’سابق وزیرِاعظم اپنے بیرون ملک دوروں پر جانے کیلئے کمرشل فلائٹ یا پھرگلف اسٹریم جیٹ پر سفر کیا کرتے تھے کیونکہ اٴْنہوں نے اخراجات کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری کی مہم کا آغاز کیا تھا‘۔
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 17:05:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :