انٹرنیٹ بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبرکی ٹوئٹ پردہلی پولیس بھی حیران

جمعرات 11 مئی 2023 23:26

انٹرنیٹ بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبرکی ٹوئٹ پردہلی پولیس بھی حیران
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2023ء) انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے ٹوئٹ کرنے پر دہلی پولیس بھی حیران ہو گئی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان کے احکامات پر پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملک میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی جزوی طور پر بندش کی خبروں کو عالمی میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی تھی جبکہ بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد کیلئے سنسنی پھیلانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کرتا رہا۔ اسی دوران پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہی مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے خلاف شکایت درج کروانی ہے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ملے گا۔

یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکی اور سحر شنواری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی
وقت اشاعت : 11/05/2023 - 23:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :