غزہ جنگ پراداکاراظفر رحمٰن شدید غمزدہ، دل خون کے آنسو رونے لگا

پیر 15 جنوری 2024 22:02

غزہ جنگ پراداکاراظفر رحمٰن شدید غمزدہ، دل خون کے آنسو رونے لگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمٰن کا دل خون کے آنسو رونے لگا۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر غم کا اظہار کیا۔اداکار کی جانب سے جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’تباہ کن 100 دن، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اظفر رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے بھی غزہ اور فلسطینیوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2024 - 22:02:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :