پاکستان ٹیلی ویژن اورفلم کے ورسٹائل اداکارمسعود اخترکی دوسری برسی 5 مارچ منگل کو منائی جائے گی

پیر 4 مارچ 2024 22:17

پاکستان ٹیلی ویژن اورفلم کے ورسٹائل اداکارمسعود اخترکی دوسری برسی 5 مارچ منگل کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے ورسٹائل اداکار مسعود اخترکی دوسری برسی5مارچ منگل کو منائی جائے گی۔مسعود اختر ستمبر 1940 ء میں پنجاب کے شہر ساہیوال میں پیدا ہوئے اور انتہائی کم عمری میں انہوں نے 1960 کے بعد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لاہور سے کیریئر کے آغاز کیا۔مسعود اختر نے پی ٹی وی کے علاوہ ریڈیو پاکستان میں بھی اداکاری اور صداکاری کی اور ان کا شمار 1980 کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انہیں ان کی منفرد اداکاری کی وجہ سے بھی خصوصی شہرت حاصل رہی، انہوں نے مرکزی کرداروں کے علاوہ معاون کردار بھی ادا کیے جب کہ انہیں منفی کرداروں میں سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔مسعود اختر نے ماضی کے مقبول ڈراموں میں منفی کردار ادا کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی جب کہ انہوں نے متعدد اردو فلموں میں بھی ولن کے کردار ادا کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلی فلم سنگدل میں کام کیا، جو بہت مقبول ہوئی، اس کے بعد درد، دوسری ماں، آنسو، تیری صورت میری آنکھیں، جاپانی گڈی، گھرانہ، میرا نام محبت، بھروسا، انتخاب، نکی جئی ہاں سمیت کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ،انہوں نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

انہیں ان کی شاندار اداکاری پرمتعدد ایوارڈز بھی ملے اور حکومت پاکستان نے انہیں 2005 ء میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔اداکار مسعود اختر5مارچ2022ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک کا دن 6مارچ بدھ کوجوش و خروش سے منایا جائے گا
وقت اشاعت : 04/03/2024 - 22:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :