اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ پر پوجا بھٹ کا ردعمل

پیر 15 اپریل 2024 22:41

اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ پر پوجا بھٹ کا ردعمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے پر اداکارہ پوجا بھٹ کا رد عمل سامنے آگیا۔ فائرنگ کی خبر سن کر پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے بیان میں حکومت سے ممبئی میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا، اپنے پیغام میں پوجا بھٹ نے اسی علاقے میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کا بھی ذکر کیا۔

اپنے پیغام میں پوجا بھٹ نے خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کافی خوفناک اور قابل مذمت ہے، اگر سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس وین کے کھڑے ہونے کے باوجود ایسا ہوسکتا ہے تو پھر سیکیورٹی کیلئے سوالیہ نشان ہی اداکارہ نے مزید کہا کہ یقینی طور پر باندرا میں مزید سخت سکیورٹی کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 22:41:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :