سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات ، قومی ورثہ کا اجلاس، سینیٹر کامل علی آغا قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

منگل 19 مئی 2015 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر کامل علی آغا کو قائمہ کمیٹی کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔سینیٹر سعید غنی نے تجویز کیا جبکہ مسز خوش بخت شجاعت نے تائید کی ۔سینیٹر کامل علی آغا نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کمیٹی کے ممبران انتہائی قابل اور فہم و فراست کے مالک ہیں کو شش ہو گی کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ایسی سفارشات حکومت کو پیش کریں جس سے ملک و قوم خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے ۔

سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کمیٹی کے نو منتخب چیئر مین کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کا تعلق براہ راست عوام سے ہے اور عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے ہماردا تعاون ہر وقت آپ کیساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈاکٹر اشوک کما ر نے کہا کہ مل جل کر معاملات میں بہتری لائی جائیگی ۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی پارلیمنٹ ہاوس اور ملک کے فیس کی حیثیت رکھتی ہے اس کمیٹی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ ہم کس طرف کھڑے ہیں اور ہماری ترجیحات کیا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں میڈیا کا ایک اہم رول ہے اور اسے ہمیشہ سنجیدہ کردار ادا کرتے رہنا چاہیے ۔جس پر چیئر مین کمیٹی کامل علی آغا نے کہا کہ سینیٹ کی اس کمیٹی نے حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کو ڈ آف کنڈکٹ تیار کیے ہیں جس کاصرف اعلان کرنا باقی ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں اسے شامل کیا جائیگا۔سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے نو منتخب چیئرمین کومبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :