
انتظار ختم، میگا بجٹ ’’لو گرو ‘‘اور ’’دیمک ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا/’’لو گرو ‘‘کمائی میں ’’دیمک ‘‘کو پیچھے چھوڑ دے گی‘شائقین اور فلمی مبصرین
جمعہ 6 جون 2025 15:22

(جاری ہے)
’’دیمک ‘‘میں فیصل قریشی کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے۔
’’لو گرو ‘‘میں بھی جاوید شیخ، احمد علی بٹ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا، تاہم شائقین اور فلمی مبصرین کے اندازوں کے مطابق ’’لو گرو ‘‘کمائی میں ’’دیمک ‘‘کو پیچھے چھوڑ دے گی اور ہمایوں سعید و ماہرہ خان کی فلم کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔دونوں فلموں کا پریمیئر رواں ہفتے کراچی میں ہوا تھا، پہلے دیمک کا پریمیئر ہوا تھا جب کہ 5جون کی شب کو لو گرو کا پریمیئر منعقد کیا گیا۔ہمایوں سعید نے ’’لو گرو ‘‘کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ فلم ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔پروموشن کی ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان نے بھی فلم کی کمائی 100کروڑ روپے تک جانے کی اجتماعی دعا بھی کرائی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نئی پاکستانی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے خلاف عورت مارچ اسلام آباد کا مظاہرہ
-
انتظار ختم، میگا بجٹ ’’لو گرو ‘‘اور ’’دیمک ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
-
عیدالاضحی پر سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
-
ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی
-
ٹک ٹاک پراداکاری نہیں ہوتی، بے ہودہ مواد بنتا ہے، حریم سہیل
-
شاہ رخ خان کا دیا ہوا تحفہ چار سال تک کھول کے چیک نہیں کیا، عامر خان کا انکشاف
-
ماہرہ خان کی فلم کے لیئے اجتماعی دعا کرنے کی اپیل کی ویڈیووائرل
-
آج کل کے اداکار سینئرز کو دیکھ کر چڑتے ہیں، پروین اکبر
-
دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے معاملات میں لڑکیاں غلط ہوتی ہیں، یاسرحسین
-
آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پرغورکیا تھا
-
شہرت کیلئے ٹک ٹاکرز اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں؛ اریکا حق کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.