”بجرنگی بھائی جان“ باکس آفس میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی

بدھ 29 جولائی 2015 19:52

”بجرنگی بھائی جان“ باکس آفس میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی

ممبئی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بالی وڈ فلم”بجرنگی بھائی جان“ باکس آفس میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطباق بجرنگی بھائی جان عید کے موقع پر ریلیز ہوئی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں 456 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تجزیہ نگار تارن ادارش نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجرنگی بھائی جان تیزی سے باکس آفس پر بزنس کررہی ہے اور یہ فلم ”پی کے “ اور”دھوم تھری“ کے بعد سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرفلم اسی طرح بزنس کرتی رہی تو یہ ”پی کے“ اور”دھوم “ تھری کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی ہدایات کبیرخان نے دی ہیں جس میں سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 19:52:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :