فلم کالا ہرن کے پروڈیوسر کا گووند نام دیو سے 7دن میں معافی و 50لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ

گووند نام دیو ناصرف کالا ہرن کا حصہ بننے پر رضا مند تھے ،سیکوئل میں کام کرنے پر بھی آمادہ تھے،امیت جانی

بدھ 17 جون 2026 22:26

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) بالی ووڈ فلم کالا ہرن کے پروڈیوسر امیت جانی نے سینئر اداکار گووند نام دیو کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7دن کے اندر عوام کے سامنے معافی مانگیں اور پروڈکشن ہائوس کو 50لاکھ روپے جرمانہ ادا کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب گووند نام دیو نے فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد دعوی کیا کہ مجھے فلم کی اصل کہانی سے لاعلم رکھا گیا اور جو فلم بنائی گئی وہ میرے علم میں لائی گئی کہانی سے بالکل مختلف ہے۔اداکار کے مطابق مجھے ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ فلم کا نام سنبھل ہے اور میرا کردار صرف عدالتی مناظر تک محدود ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فلم میں سلمان خان سے مشابہ ایک کردار بھی شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے کہا ہے کہ گووند نام دیو ناصرف کالا ہرن کا حصہ بننے پر رضا مند ہوئے تھے بلکہ اس کے سیکوئل میں کام کرنے پر بھی آمادہ تھے۔
وقت اشاعت : 17/06/2026 - 22:26:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :