فلم’یوراج‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل  سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات 17 اپریل 2008 12:02

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17اپریل 2008 ) بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار وپروڈیوسر سبھاش گھئی کی رواں سال دو فلمیں سینماوٴں کی زینت ہوں گی ان کی ایک فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ پہلے ہی فروری میں ریلیز ہو چکی ہے اور کامیابی حاصل کر رہی ہے لیکن ان کی جس فلم کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اس کا نام ’یوراج ‘ہے ۔یوراج کثیر سرمائے سے بنائی گئی فلم ہے جس میں کئی مشہور ستارے اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

فلم میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے،ان کے علاوہ انیل کپور اور زید خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔سلمان خان کی دوست کترینہ کیف فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی موسیقی اے آر رحمن دے رہے ہیں جبکہ گانوں کے بول گلزار نے لکھے ہیں۔فلم کا زیادہ تر حصہ فلم بند ہو چکا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ فلمی پنڈت’یوراج‘ کی ریلیز سے پہلے ہی اسے کامیاب فلم تصور کر رہے ہیں
وقت اشاعت : 17/04/2008 - 12:02:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :