پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور لوٹ رہا ہے‘اداکارہ ثروت گیلانی

پیر 19 ستمبر 2016 12:07

پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور لوٹ رہا ہے‘اداکارہ ثروت گیلانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) عید پر پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے،ہمیں اپنی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ریلیز کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ بعد عیدالضحیٰ پر تین پاکستانی فلموں کا سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا ، اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور لوٹ رہا ہے۔

چند سال پہلے تو صورتحال اتنی خراب تھی کہ عیدالفطر اور عیدالضحی پر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلمیں ہی دکھائی دیتی تھی اورایسے لگتا تھا کہ شاید اب ہم اپنی فلمیں سینماگھرو میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔ بھلا ہو نئے فلم میکرز کا جنہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

(جاری ہے)

حالات اس تیزی سے بدلے کہ بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنانے کا رحجان فروغ پارہا ہے، ان میں زیادہ تر نئے لوگ ہی ہیں۔

اب تو بالی ووڈ فنکار بھی ہماری فلموں میں کام کرنے لگے ہیں۔ماضی میں ایسی کوئی فلم نہیں جس میں بھارتی فنکاروں نے کام کیا ہوا، البتہ ہمارے فنکاراور گلوکار تو بالی ووڈ فلموں کا حصہ بنتے چلے آرہے ہیں۔ عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں اپنے موضوع، پروڈکشن، کاسٹنگ سمیت ہر لحاظ سے بہترین ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری ابھی نوزائیدہ بچہ کی طرح ہے ،جس کو پروان چڑھانے کے لیے ابھی بہت وقت اور محنت کی ضرورت ہے۔

جس کے لیے ہمیں نیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی پروموشن اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وقت کی نزاکت اور حالات کو دیکھتے ہوئے بیک وقت فلمیں لگانے سے اجتناب کیا جائے تاکہ ہر فلم کو باکس آفس پر اچھا رسپانس ملے۔ان کا اچھا بزنس فلموں میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/09/2016 - 12:07:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :