آئندہ دو روزتک اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور سندھ کے اکثر مقامات میں آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 14 اپریل 2019 14:10

آئندہ دو روزتک اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور سندھ کے اکثر مقامات میں آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2019ء) لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا سمیت جنوبی پنجاب اوربلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آئندہ دو روزتک اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد،بالائی پنجاب ،شہید بینظرآباد،سکھر،لاڑکانہ، کراچی،حیدرآباد، ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرزالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس دوران مکران،قلات،ڑوب،کوئٹہ ڈویثزن میں بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے آئندہ چار روز کے دوران مکران، کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان ڈویثزن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان جبکہ منگل اور بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متوقع آندھی،بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان، کوئٹہ، قلات،ڑوب, مکران اور سبی ڈویژن میں کہیں کہیں پرتیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:اپر دیر 20،میرکھانی 13،چترال10،کالام، دروش 9،بالاکوٹ 7، کاکول 6،سیدو شریف،پارہ چنار5،بنوں4، ڈی آئی خان 2،لوئیر دیر، مالام جبہ ، پٹن 1، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15،مظفرآباد 10، راولاکوٹ 4، پنجاب کے خانیوال8،ساہیوال7،ملتان 5،لیہ3،جھنگ 1،بلوچستان کے زوب14، کویٹہ 6،خضدار، گودار 2،پسنی 1، گلگت بلتستان کے بگروٹ،چلاس،ہنزاہ 2 اور سکھردو میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کے روز لاہور ،سرگودھا راولپنڈ ی ڈویژن سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت کوئٹہ ،زوب،مکران،قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ سبی،نصیر آباد،ڈی آئی خان، ڈی جی خان ،بنوں میں کہیں کہیں پر اورشہید بینظرآباد،سکھر،لاڑکانہ، کراچی،مالاکنڈ، میں بعض مقامات پر تیز ہواوںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر زالہ باری بھی ہوئی ۔گذ شتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لاہور31 ،فیصل آباد ، سرگودھا اور ملتان 32 سینٹ گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان