محکمہ موسمیات نے مزید بارش، آندھی طوفان اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کر دی
آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جمعہ 24 مئی 2019 00:18
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ہفتے کے روز بھی ملک کئی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کوئٹہ، قلات، ژوب، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق دیر (بالائی17، زیریں04)، پٹن 09، مالم جبہ 06، چراٹ، کاکول 05، پاراچنار04، پشاور ( ایئرپورٹ03، سٹی 02)، بالاکوٹ، کالام، سیدو شیریف02، دالبندین17، بارکھان09 ، ژوب، خضدار02، کوٹلی 14، راولاکوٹ 05، گڑ ھی دوپٹہ 03، مظفرآباد01، مری، قصور06، منڈی بہائوالدین05، فیصل آباد03، منگلا، کوٹ ادو، ساہیوال02، لاہور (سٹی02، ایئرپورٹ01)، اسلام آباد، ڈی جی خان، خانپور، خانیوال01 اور لاڑکانہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ملک کے کئی علاقوں خاص کر سندھ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظرآباد، جیکب آباد 43، روہڑی، سکرنڈ، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر، تربت، نوپورتھل اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔Browse Latest Weather News in Urdu
ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان
10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان
ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..
ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان