دنیا کی سب سے بڑی جیل مقبوضہ کشمیر میں قائم، بھارت کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر بھیانک کھیل کھیل رہاہے،پاکستان کے 22 کروڑ عوام مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں

پیر مہر علی شاہ نے اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام

اتوار 25 اگست 2019 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل مقبوضہ کشمیر میں قائم ہو چکی ہے، بھارت کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر خطے میں بھیانک کھیل کھیل رہاہے،پاکستان کے 22 کروڑ عوام مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پیر مہر علی شاہ نے اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو دربار گولڑہ شریف پر119ویں'' یوم فتح مبین ''کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید فخر امام نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا ہے اس کا سوچ سمجھ کر جواب دیں گے،کشمیر کا تاریخی پس منظر دیکھیں تو تقسیم کے وقت یہ فیصلہ ہوا تھا مسلم اکثریت والے علاقے پاکستان اور ہندو اکثریت والے علاقے بھارت میں شامل کیے جائیں گے مگر کشمیر کے حوالے سے شروع سے ہی سازش کی گئی اور بھارت نے اس پر قبضہ کرلیا اور خود ہی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں لے گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا کوئی مظاہرہ نہیں کیا،اب پاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد 54 سال بعد اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں پھر اٹھایا گیا ہے جس کے لیے عالمی برادی کو اپناکردارکرتے ہوئے مسئلے کا پرامن تلاش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں چین کے سفیر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کیا اور دنیا جانتی ہے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔

سید فخرامام نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اور بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیرکو دنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاہے اور مودی خطے میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہرسطح پر کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہرا معیار اب دنیا کے سامنے کھل کر آچکا ہے ،مودی سرکاری اپنی اپوزیشن کو بھی کشمیرجانے سے روک رہی ہے۔تقریب میں دیگر مقررین بھی خطاب کیا اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے پیر مہرعلی شاہ کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اختتام پر پیر سید معین الحق گیلانی نے دربار پیر مہر علی شاہ گولڑوی پر چادرپوشی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان