سردی آ نہیں رہی، سردی آگئی ہے، سرد مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

مغربی ہوائیں بلوچستان اور خیبرپختوںخواہ کے راستے پاکستان میں داخل ہونا شروع، شمالی علاقوں میں جمعرات سے ہفتے تک تیز بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:13

سردی آ نہیں رہی، سردی آگئی ہے، سرد مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء) سردی آ نہیں رہی، سردی آگئی ہے، سرد مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، مغربی ہوائیں بلوچستان اور خیبرپختوںخواہ کے راستے پاکستان میں داخل ہونا شروع، شمالی علاقوں میں جمعرات سے ہفتے تک تیز بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ملک میں سردی کے موسم کی آمد ہونے کو ہے۔

پاکستان میں سردی کے موسم کے آغاز کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ مغربی ہوائیں بلوچستان اور خیبرپختوںخواہ کے راستے ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ تاہم فی الحال ان ہواوں کی شدت قدرے کم رہے گی۔ دوسری جانب شدید بارشوں اور ژالہ باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے خصوصی مراسلہ جا ری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی پے۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ کہا گیا ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جبکہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔ دوسری جانب کراچی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس باعث ان علاقوں میں موسم کافی حد تک سرد ہو چکا ہے۔ جبکہ پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
                                                         
Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات