افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک

5000نفوس پر مشتمل دو گاؤں کا رابطہ مکمل طور پر دنیا سے منقطع ، غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے،اقوام متحدہ

ہفتہ 30 نومبر 2019 15:49

افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک
نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2019ء) مشرقی افریقا میں ایک روز میں دو سال کے برابر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی اور صرف کینیا میں مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اقوام متحدہ اور فیمین ارلی وارننگ سسٹم نیٹ ورک کے مطابق افریقی ملک ڈجی بوٹی میں صرف ایک روز میں دو سال کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک جن میں کینیا بھی شامل ہے، اکتوبر سے نومبر کے وسط تک اوسط درجے سے 300 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔اقوام متحدہ اور ڈجی بوٹی حکام کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے امریکا اور چین کی فوجی بیس رکھنے والے ملک میں 10 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

کینین حکام کا کہنا تھاکہ حالیہ بارشوں کے باعث کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 60 سے زائد افراد مغربی پوکوٹ کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔

پوکوٹی کاؤنٹی میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد نمونیا اور ڈائریا سمیت دیگر بیماریاں بڑے پیمانے پر بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مقامی حکام نے امدادی کارروائیوں میں سستی کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فلاحی کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مغربی پوکوٹ کاؤنٹی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 5000 نفوس پر مشتمل دو گاؤں کا رابطہ مکمل طور پر دنیا سے منقطع ہو گیا ہے اور لوگوں کو فوری طور پر غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات