راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

منگل 31 مارچ 2020 22:14

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود راور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں چترال، دیر،کوہاٹ، مردان، میرکھانی،سیدوشریف ،پشاور، کالام،کرم، ایبٹ آباداورما نسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ میں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جہلم، اٹک اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان 52، بنوں 28 ، پتن 24، دیر (لوئر 22 ، بالائی 18)، پاراچنار 20 ، کالام 15، میرخانی ، چترال 12 تحت بائی 13، پشاور (سٹی 11، ایئر پورٹ 02) ، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 07، بارکھان 28 ، ژوب 26 ، کوئٹہ (ایس ایم 16 ، پی بی او 06)، سبی 10 ، قلات 09 ، پنجگور 03، تربت، نوکنڈی 01، بھکر 26 ، اٹک 18، لیہ 15، مری 16، اسلام آباد (ایئر پورٹ 08، سیدپور، زیڈ پی، گولڑہ 06، بوکرا 05) راولپنڈی (چکلالہ 06، شمس آباد 05)، جہلم، چکوال، جوہرآباد 04، گجرات 03، نورپور تھل، ڈی جی خان 02، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور 01، مظفرآباد (ایئر پورٹ12، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ11، کوٹلی 08، راولاکوٹ 04 اور جیکب آباد ایک ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان