پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے کارکنان کی کثیرتعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے سالار سندھ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندہ محترم سید شاہ محمد شاہ کی ہدایات پر پاکستان ڈویلپمنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام عمران حکومت کے خلاف ضلعی صدر خورشید میرانی ،اعظم خان،سعید مغل،گل حسن کھوسہ ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی شرکائ نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریری پلے کارڈ ،بینرز سمیت پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے مظاہرے میں ن لیگ کی مختلف ذیلی تنظیموں کے عہدے دار بھی شامل تھیاس موقع پرمذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عمران خان کو ہضم نہیں ہورہی ہے ،نیازی حکومت کی جانب سے جلسوں کو ناکام بنانے کے ہتھکنڈے اور کاروائیاں بھی کارکنان کو جلسے میں شرکت کرنے سے روک نہیں سکے ہیں لاکھوں کی تعداد میں جلسوں می شرکت کرکے عوام نے عمران حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے عمران خان اور انکے وزرائ کو چاہیے کہ وہ اپنی ناکامی تسلیم کرکے گھر چلے جائیں خورشید میرانی و دیگر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اقتدار سے قبل پی ٹی آئی کے نمائندگان نے عوام سے جو وعدے کئے آج تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں کرسکے ہیں ملک کو مہنگائی کے طوفانات دیئے جارہے ہیں،لوگ دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے ہیں ،ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے دعویداروں نے خود کرپشن کے تاریخی ریکارڈ قائم کرنے شروع کردیئے ہیں اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا کر چپ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ن لیگ کا منشور ملک کی تعمیر و ترقی ،عوام کو بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہم کرنا ہے اور کارکنان اپنے قائدین کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر عوامی جدوجہد جاری رکھے گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش