کراچی ہیٹ ویو؛ سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج ہیٹ ویو کا خدشہ

جمعہ 2 اپریل 2021 12:10

کراچی ہیٹ ویو؛ سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) شہرقائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے روزجمعہ کو بھی سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج( ہفتہ) 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔دوسری جانب جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج( ہفتہ) 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں 3 اپریل کو دن کے 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ہیٹ ویو کا موجودہ اسپیل 3 اپریل تک رہے گا جبکہ 3 اپریل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دریں اثنا شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث جہاں دیگر شہری پریشان ہیں وہیں سڑکوں پر سخت ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار بھی بے حال ہیں۔ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ ان کی 10 کلو وزنی جیکٹ ہے جو شرٹ سمیت پسینے میں بھیگ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور اس شدید گرمی کے باعث ان کے جوتے بھی آگ کی طرح تپتے محسوس ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ 5 روز کے لیے ہفتے تک جاری کیا تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان