- Home
- Weather
- Weather News
- مون سون کا تیسرا اسپیل آئند دو روز بعد ملک میں داخل ہوگا، کسانوں اور آبی ماہرین کا خوشی کا ..
مون سون کا تیسرا اسپیل آئند دو روز بعد ملک میں داخل ہوگا، کسانوں اور آبی ماہرین کا خوشی کا اظہار
ملک میں تاریخی اوسط کے مقابلے میں یکم اور 23 جولائی کے درمیان 23 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے، عہدیدار
ہفتہ 24 جولائی 2021 15:14
(جاری ہے)
سندھ کو ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک، پنجاب کو ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 14 ہزار کیوسک اور خیبر پختونخوا کو 3 ہزار 100 کیوسک پانی ملا۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق مجموعی طور پر (یکم اپریل سے 20 جولائی) پانی کی قلت میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ان ہفتوں کے دوران تربیلا جھیل میں 57 فٹ جبکہ منگلا جھیل میں 23 فٹ پانی کا اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں جھیل میں مقرہ ہدف سے کئی زیادہ کم پانی ہے تاہم ارسا کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال بہت بہتر ہے جو گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران سامنے آئی اور بارش کے آئندہ اسپیل سے امید کے مطابق چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں۔ارسا کے خالد ادریس رانا نے بتایا کہ موجودہ صورتحال اس مہینے کے آغاز سے کہیں بہتر ہے۔اتھارٹی کے پاس 4 لاکھ 24 ہزار 900 کیوسک پانی کی آمد تھی جو اس نے نظام میں جاری 3 لاکھ 12 ہزار کیوسک کے مقابلے میں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاہم صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس کے بارے میں موسمیاتی حکام نے پیش گوئی کی تھی۔خالد ادریس رانا نے کہا کہ دونوں دریاؤں جہلم اور چناب میں 3 لاکھ کیوسک پانی کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن ہمیں اصل میں جہلم میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک اور چناب میں ایک لاکھ 39 ہزار کیوسک پانی ملا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ کے لیے 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی کی امید تھی لیکن محض 2 لاکھ 88 ہزار کیوسک سے زیادہ نہیں ملا۔خالد ادریس رانا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ شروع ہونے والے اسپیل سے صورتحال مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔اضافی پانی کی موجودگی سے خصوصاً پنجاب کے بالائی علاقوں میں کسان خوش ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ تینوں بڑی فصلوں کو مختلف اوقات میں ہونے والی بارش سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے ایک کاشت کار راجا لطف اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جلدی مکئی کی بوائی کی تھی وہ اپنی فصل کو بہتر دیکھ سکیں گے۔چاول کیلئے پانی ہمیشہ اچھا ہوتا ہے لیکن موجودہ مقدار جو حالیہ باش سے میسر ہوئی ہے اس سے کسانوں کو مزید دو سے تین ہفتوں کے لیے اپنے ٹیوب ویلز چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔گنے کی فصل کے لیے بھی کم از کم دو ہفتوں تک ٹیوب ویل کی ضرورت نہیں ہوگی۔Browse Latest Weather News in Urdu
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات