موسم سرما کی اچھی بارشوں کے منتظر افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے

کسانوں کے چہرے بھی کھل اٹھیں گے، رواں موسم سرما کے دوران مغربی ہواوں کا سب سے تگڑا سسٹم چند گھنٹوں بعد ملک میں داخل ہو گا، کئی روز تک بادل خوب برسیں گے، شدید برفباری بھی ہو گی

ہفتہ 1 جنوری 2022 23:06

موسم سرما کی اچھی بارشوں کے منتظر افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2022ء) موسم سرما کی اچھی بارشوں کے منتظر افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے، کسانوں کے چہرے بھی کھل اٹھیں گے، رواں موسم سرما کے دوران مغربی ہواوں کا سب سے تگڑا سسٹم چند گھنٹوں بعد ملک میں داخل ہو گا، کئی روز تک بادل خوب برسیں گے، شدید برفباری بھی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے لاہور سمیت ایسے وہ تمام شہر جو تاحال موسم سرما کی اچھی بارشوں سے محروم ہیں، انہیں نئے سال کا آغاز ہوتے ہی بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے 2022ء کی پہلی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ چند گھنٹوں بعد 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

(جاری ہے)

مغربی ہواوں کے اس سلسلے کو رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سسٹم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت 2 سے 6 جنوری 2022ء کے دوران کراچی، کوئٹہ، زیارت، پشین، بارکھان اور راجن پور اور دیگر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ 3 سے 7 جنوری کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت، سوات، مانسہرہ، پشاور، اٹک، لاہور اور جہلم میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران مری، کوئٹہ، زیارت، پشین، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، سوات اور مالم جبہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 کا بارشوں کا پہلا سلسلہ گندم کی فصل کیلئے بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے جہاں بارشوں کی نوید سنائی وہیں 3 سے 5 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 6 جنوری کے دوران شدید برف باری سے پہاڑی علاقوں میں راستے بند ہونے کا خدشہ بھی ہے، اس حوالے سے پہلے سے ضروری انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ بھی جاری کیا جا چکا۔ یہاں واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک کے کئی علاقے سوا 2 ماہ سے خشک موسم کا شکار ہیں۔ ان علاقوں میں تاحال موسم سرما کی پہلی باقاعدہ اور اچھی بارش نہیں ہوئی۔ لاہور میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران کئی مواقعوں پر بارش کی پیشن گوئی کی گئی، تاہم صوبائی دارالحکومت پہنچنے والے بادل بنا برسے ہی رخصت ہوگئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان