بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گیا، کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، 31 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان

جمعرات 28 مارچ 2024 00:20

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گیا، کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، 31 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے راستے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بدھ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔

 جبکہ محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار تک ملک کے کئی علاقوں میں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 31 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے تحت سندھ کے چند شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر 27 مارچ کی رات سے 29 مارچ کی صبح تک جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، گھوٹکی، دادو اور کشمور کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

جبکہ لاہور سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بھی 31 مارچ تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کی وجہ اسلام آباد بھی بارشوں کی زد میں ہے، جبکہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 31 مارچ تک بارشیں اور برفباری ہو گی۔ آنے والے دنوں میں مری ، گلیات سمیت کئی سیاحتی مقامات پر برفباری کا امکان ہے، اس حوالے سے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش