اپنی گاڑی میں گانا گانے پر ایک شخص کو 117 ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 اکتوبر 2017 23:50

اپنی گاڑی میں گانا گانے پر ایک شخص کو 117 ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا

مونٹریال، کینیڈا۔ ستمبر میں تاؤفک موالا گاڑی میں اپنے گھر جا رہا تھا اور اس کے ساتھ ہی 1990 کی دہائی کا ایک مقبول گیت بھی گا رہا تھا۔تاؤفک گانے پر تھرکتا ہوا گاڑی چلارہا تھاکہ4 پولیس والوں نےا سے روک کر گاڑی سے باہر نکال لیا۔پولیس والوں ے اس سے پوچھا کہ وہ کار میں کر رہا تھا تو تاؤفک نے جواب دیا کہ وہ تو کچھ بھی نہیں کر رہا تھا۔پولیس والوں نےپھر پوچھا کہ کیا وہ شور کر رہا تھا۔

اس پر تاؤفک نے کہا کہ وہ تو بس گانا گا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ایک پولیس آفیسر نے تاؤفک کے لائسنس کو چیک کیا اور اسے 149 کینیڈین ڈالر(117 امریکی ڈالر ) جرمانہ کر دیا۔ پولیس نے جرمانے میں موقف اختیار کیا کہ تاؤفک گاڑی میں شور کر رہاتھا۔اب ایک ماہ بعد بھی تاؤفک کو حیرت ہے کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔  تاؤفک کا کہنا ہے کہ وہ  پیشی کے وقت جج کو ساری بات بتائے گا۔ تاؤفک کا کہنا ہے کہ وہ بلند آواز سے گانا نہیں گارہا تھا۔
تاؤفک نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فرض کریں، مونٹریال (فٹ بال کی ٹیم) جیت جاتی ہے تو کیا سب ہی لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر گانا نہیں گائیں گے؟ اگر وہ گانا گائیں گے تو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے چالان  کیسے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu