بھارتی جوہری نے ایک انگوٹھی میں 6690 ہیرے جڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 جون 2018 23:29

بھارتی جوہری نے ایک انگوٹھی میں 6690 ہیرے جڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی جوہریوں نے 6690  ہیروں سے کنول کے  پھول کی شکل کی انگوٹھی بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔بھارتی شہر سورت سے تعلق رکھنے والے دو جوہریوں وشال اگروال اور خوشبو اگروال نے 18 قیراط سونے کی   انگوٹھی کے پھول  پر 6,690 ہیرے جڑ دیے۔ہیرے لگنے کے بعد  اس انگوٹھی کا وزن گولف کی ایک گیند کے برابر یعنی  58 گرام ہوگیا ہے۔ اس انگوٹھی کی مالیت 4,116,787  امریکی ڈالر یا 28 کروڑ بھارتی  روپے یا تقریبا 50 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

(جاری ہے)


اس سے قبل زیادہ ہیروں  کی انگوٹھی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ  2015 میں  سیویو جیولرز نے بنایا تھا، جنہوں نے مور پنکھ نما انگوٹھی میں 3,827 ہیرے جڑے  تھے ۔ وشال نے انگوٹھی پر 48 الگ الگ پتیاں ڈیزائن کیں جبکہ ہنومنت ڈائمنڈز کے مالک خوشبو نے اس پراجیکٹ کے لیے ہیرے  فراہم کیے ۔ انگوٹھی پر کنول کا پھول بنانے کا مقصد لوگوں کو پانی کی بچت کرنے کا شعور اجاگر کرنا تھا ۔
بدھ کے روز گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انگوٹھی تیار کرنے کے چند مراحل  بھی  دکھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu