بینک کی غلطی نے خاتون کو 10 منٹ کے لیے کروڑ پتی بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 جولائی 2018 23:46

بینک کی غلطی نے خاتون کو 10 منٹ کے لیے کروڑ پتی بنا دیا
بوسٹن سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ایلن فلیمنگ کو ٹی ڈی امری ٹریڈ  کی جانب سے ایک وائس میل وصول ہوئی  جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئ ہے۔ یہ اکاؤنٹ کچھ ماہ پہلے 50 ڈالر سے کھلوایا گیاتھا۔
فلیمنگ کا کہنا ہے کہ اس نے ٹی ڈی امری ٹریڈ ایپ میں جب دیکھا تو جمع کی گئی مذکورہ رقم کی مالیت 1.1 ملین ڈالر تھی۔ اس کے لیے یہ ایک حیران کن مگر خوشگوارموقع  تھا۔

اس نے سوچنا شروع کر دیا کہ اس رقم کے ہوتے ہوئے اسے کسی قسم کی نوکری کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ وہ اپنی نوکری چھوڑ سکتی ہے اور سٹوڈنٹ لون کی ادائیگی بھی کر سکتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ خود کو ملنے والے ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے لیکن  پھر اسےخیال آیا کہ یہ موقع مجھے سیدھا  جیل تک پہنچا سکتا  ہے، اسی لیے اس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)


فلیمنگ نے   بنک کو  واپس کال کی اور انہیں  بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں غلطی سے رقم  بھیجی گئی ہے۔فلیمنگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بنک اکاؤنٹ کے بیلنس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔اس نے لکھا، "میں 10 منٹ کے لیے امیر تھی اور میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ درحقیقت اس وقت زندگی بہت بہتر تھی۔"

غلطی سے ملنے والی رقم کی واپسی کے بعد اب فلیمنگ کے اکاؤنٹ میں 63 ڈالر موجود ہیں۔ فلیمنگ کے مطابق "کروڑ پتی ہونا واقعی ایک خواب کی مانند تھا جو صرف 10 منٹ کے لیے سچ ہوا تھا۔ میں بہت ملنسار ہوں کہ میں نے اپنی رقم کھو دی اور میرا خاندان میرے ساتھ ہے۔"

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu