دورہ پڑنے والے ڈرائیور کو روکنے کے لیے ایک شخص کھڑکی سے چلتی گاڑی میں گھس گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 جون 2017 23:54

دورہ پڑنے والے ڈرائیور کو روکنے کے لیے ایک شخص کھڑکی سے چلتی گاڑی میں گھس گیا
شمالی الینوائے کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے بہادرانہ اقدام کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کو بچا لیا۔ ایک شخص کو دورہ پڑنے پر اس  کی کار غلط لین میں چلنے لگی تو ایک شخص نے گاڑی کی کھلی کھڑکی سےچھلانگ لگا کر اسے روک لیا۔
رینڈی ٹومپکنز کا تعلق ڈکسن  ہے۔ وہ جمعے کو اپنا ٹرک ڈرائیو کر رہا تھا کہ  اسے ایک گاڑی غلط سمت میں چلتی نظر آئی۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے ٹرک سے چھلانگ لگائی اور ہلکی رفتار سے جاتی گاڑی کی کھلی کھڑکی سے گاڑی میں گھس گیا۔

اس نے اندر جاتے ہی ڈرائیور کے منہ میں انگلی  سے زبان پکڑ سے اسے دورے سے نکالنے کی بھی کوشش کی۔
یہ سارا منظر پولیس گاڑی کے ڈیش کیم نے ریکارڈ کر لیا۔ پولیس نے 39 سالہ رینڈی کی   کافی تعریف بھی کی، جس نے ایک اجنبی کی مدد کی۔ پولیس نے ابھی تک گاڑی کےڈرائیو ر کا نام نہیں بتایا۔ اس شخص کو احتیاطاً ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔
ڈکسن کا مقام شکاگو سے مغرب میں 160 کلومیٹر کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu