کار کو خراشوں سے بچانے کے لیے ڈرائیور نے اپنی گاڑی چار گاڑیوں کی جگہ پر پارک کرنا شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 جولائی 2017 23:07

کار کو خراشوں سے بچانے کے لیے ڈرائیور نے اپنی گاڑی  چار گاڑیوں کی جگہ پر پارک کرنا شروع کر دی

اگر کوئی شخص کار پارکنگ میں دو گاڑیوں کی جگہ میں گاڑی پارک کرے تو کافی برا لگتا ہے لیکن ایک شخص نے تو حد کر دی۔اس نے اپنی گاڑی پارک کرنےکے  لیے چار گاڑیوں کی  جگہ استعمال کرنا شروع کر دی۔ وہ شخص اپنی گاڑی کو چار پارکنگ کی جگہوں کے بیچ میں کھڑی کرتا ہے تاکہ دوسری گاڑیاں، اس کی گاڑی کے قریب بھی نہ کھڑی ہو سکیں ۔

(جاری ہے)


فیبیو سلوا نامی ڈرائیور نے اپنےاس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ اپنی گاڑی پر خراشیں نہیں دیکھنا چاہتا۔


فیبیو نے ایک فیس بک گروپ میں کہا کہ آپ اپنی گاڑی پر ہزاروں ڈالر خرچ کر دیتے ہیں، پھر آپ کو سمجھ لگتی ہے کہ آپ کہاں آ گئے۔ فیبیو نے مزید کہا کہ معذرت میں  نہیں چاہتا کہ کوئی احمق میرے فخر اور خوشی کو خراب کر دے۔
فیس بک صارفین نے اس گاڑی کی تصویریں دیکھ کر مالک پر کافی تنقید کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مالک کو اپنی گاڑی کی انشورنش کرانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu