فٹنس چیلنج،دبئی پولیس کے 56اہلکاروں نے دیو ہیکل ہوائی جہاز کھینچ لیا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

جمعہ 10 نومبر 2017 12:34

فٹنس چیلنج،دبئی پولیس کے 56اہلکاروں نے دیو ہیکل ہوائی جہاز کھینچ لیا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’فٹنس پروگرام‘ کا ’چیلنج‘ قبول کرتے ہوئے دبئی کی پولیس نے دیو ہیکل مسافر طیارے کو کھینچ کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا.اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہانگ کانگ کے 100 سیکورٹی آفیسرزنے مل کر بنایا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق چیلنج کے عنوان سے قائم کردہ ویب سائٹ پر ولی عہد اور دبئی حکومت کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی طرف سے شروع کردہ فٹنس پروگرام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔‘چیلنج‘ کے مطابق دبئی کے ولی عہد نے ہر خاص وعام کو دعوت دی ہے کہ وہ 20 اکتوبرسے 20 نومبر تک روزانہ 30 منٹ اپنی جسمانی فٹنس اور صحت کے لیے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ یہ تاکید تمام کمپنیوں، حکومتی اداروں اور تعلیمی اداروں کو بھی جاری کی گئی ہے۔دبئی پولیس نے فٹنس چیلنج کے تحت ’ایئربس اے 380‘ کو ہوائی اڈے سے کھینچ کر اپنی فٹنس کا ثبوت دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئر لائن کا یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے۔ اس طیارے کا وزن 302 ٹن ہے۔ اسے 56 پولیس اہلکاروں نے مل کر 100 میٹر تک گھیسٹا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu