بنک لوٹنے والے شخص نے جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ اسی بنک کو لوٹ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 مئی 2018 23:49

بنک لوٹنے والے شخص نے جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ اسی بنک کو لوٹ لیا

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے جیل سے آزاد ہونے کے بعد اگلے دن ہی دوبارہ اسی بنک میں ڈاکا ڈال لیا جس میں دو سال قبل ڈاکہ ڈالنے کے جرم میں اسے جیل بھیجا گیا  تھا۔
مارکیکو سونی لیوس نے 12 اپریل کو کلیولینڈ کے مڈویسٹرن شہر میں ایک چھوٹے سے بنک میں ڈاکہ ڈالا۔ یہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس کی آزادی کا پہلا دن تھا۔

(جاری ہے)

اس سے دو سال قبل وہ اسی بنک  میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کی بنا پر جیل میں قید رہا تھا۔
یو ایس اٹارنی کے دفتر نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا  کہ 40 سالہ لیوس پر بنک سے تقریباً 1,044 امریکی ڈالر لوٹنے کا جرم عائد کیا گیا ہے۔
2016 میں اسے دو سال قید جبکہ 11 اپریل کو اسے تین سال کی ضمانت پر چھوڑا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu