سفر میں دوست کی کمی محسوس ہوتی ہے؟ اب آپ جاپان میں روبوٹ کرایے پر لے سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 مئی 2018 23:44

سفر میں دوست کی کمی محسوس ہوتی ہے؟ اب آپ جاپان میں روبوٹ کرایے پر لے سکتے ہیں

اگر آپ اکیلے جاپان جانے کی تیاری کر رہے ہیں تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں وہاں آپ کی مدد کے لیے روبوہن (RoBoHon)   نامی روبوٹ موجود ہے۔
یہ انسان نما روبوٹ انسانوں کے ساتھ مختصر بات چیت کر سکتا ہے اور یہ جاپان میں موجود یہ روبوٹ بآسانی آپ کے سیل فون کی جگہ لے سکتا ہے۔ اب یہ سیاحوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔
سی این بی سی نے حال ہی میں جاپان، ٹوکیو کا دورہ کیا جہاں ہنیڈا ایئر پورٹ پر کرائے پر روبوٹ فراہم کیے جاتے ہیں۔

روبوہن کی کا  یومیہ  کرایہ 12 ڈالر ہے جبکہ زیادہ وقت کے لیے اسے کرائے پر لینے کی صورت میں اسی شرح سے ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔ اس وقت جب کہ ایمزون الیکسا اور ایپل  سری آپ کو معلومات فراہم کرنے میں مدد دے رہے ہیں جیسا کہ موسم کا حال اور خبریں وغیرہ، روبوہن کو شارپ کی طرف سے خصوصی طور پر آپ کو کمپنی دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس روبوٹ کے ساتھ جی پی ایس کو مربوط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آپ سفر کے دوران اپنے اردگرد کے ماحول یا جغرافیے سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ آپ کی لوکیشن دیکھتے ہوئے آپ کو مختلف مشورے بھی دے سکتا ہے کہ اب آپ  کس قریبی مقام پر جا کر اپنا بہترین وقت گزار سکتے ہیں۔
اور تنہائی سے مت گھبرائیے کیونکہ روبوٹ نہ صرف آپ سے مختصر گفتگو کر سکتا ہے بلکہ یہ آپ کی تصویریں بھی بنا سکتا ہے۔ اور اگر آپ اسے حکم دیں گے تو یہ آپ کو ڈانس کر کے بھی دکھا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu