بوتل میں بند پیغام دو سالوں میں ہزاروں میل دور پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 جولائی 2018 23:52

بوتل میں بند پیغام دو سالوں میں ہزاروں میل  دور پہنچ گیا

بوتل میں بند ایک  پیغام دو سالوں میں سمندر کی لہروں پر سفر کرتا ہوا ہزاروں میل  دور پہنچ گیا۔ ایک شخص نے جنوبی بحرالکاہل میں  پولینیشن جزیرہ بورا بورا سے ایک  پیغام بوتل میں ڈال کر سمندر میں پھینکا۔ یہ بوتل دو سال میں سفر کرتی ہوئی ہزاروں میل دور آسٹریلیوی ساحل تک پہنچ گئی۔
شمالی  کوئنز لینڈ کے  جزیرے واٹسنڈے پر الیشین ریٹریٹ نامی ایک ریزورٹ کے  ملازم چارلٹن کریگز نے بتایا کہ وہ طویل جزیرے کے ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک بوتل سے ٹکرایا ۔

اس بوتل میں ایک نوٹ تھا جو ایڈمنٹن، البرٹا، کینیڈا کے رہائشی  ٹام لو نے لکھا تھا۔
ٹام  کے پیغام  کے مطابق اس  پیغام کو  25 جنوری 2016  کو بوتل میں ڈال کر تفریحی بحری جہاز  سے  سمندر میں پھینکا گیا تھا۔ بوتل میں ایک ڈالر کا نوٹ بھی تھا تاکہ جسے یہ پیغام ملے وہ  اسے خرچ کر کے ٹام سے رابطہ کرے۔

(جاری ہے)


کریگز نے  میڈیا کو بتایا کہ میں یہ پیغام ملنے پر بہت پرجوش سا ہوگیا تھا اور اس کے لکھنے والے سے رابطہ کرنے کے لیے بے چین تھا۔

یہ بالکل کسی فلم کا حصہ معلوم ہوتا تھا۔
کریگز نے اس نوٹ میں موجودٹام  کے ای میل پر رابطہ  کیا۔ٹام  نے گلوبل نیوز کو بتایا کہ جب یہ پیغام واپس مجھے ملا تو مجھے بہت زیادہ حیرت ہوئی تھی۔
کریگز نے ٹام کو بتایا کہ وہ ایک ڈالر کے نوٹ اور اور پیغام کو   ”لو نوٹ“ کا عنوان دے کر ریزورٹ کے بار میں رکھے گا۔
ٹام  نے بتایا کہ اس نے  کئی بوتلوں میں پیغام لکھ کر پھینکے تھے لیکن کریگز پہلا شخص ہے جسے ان میں سے ایک پیغام مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu