فراری کی تاریخ سے متعلق کتاب کی قیمت کار کی قیمت سے بھی زیادہ 37 لاکھ روپے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 اگست 2018 23:44

فراری کی تاریخ سے متعلق کتاب کی قیمت کار کی قیمت سے بھی زیادہ  37 لاکھ روپے
30 ہزار ڈالر میں  نئی فراری کار تو نہیں خریدی جا سکتی  لیکن اس رقم میں آپ فراری کی تاریخ سے متعلق محدود تعداد میں شائع کی گئی فراری کی تاریخ سے متعلق کتاب خریدنے کے امیدوار بن  سکتے ہیں۔
اس کتاب  کو خوبصورتی سے  بنائے گئے سٹیل اور کروم بک سٹینڈ  میں رکھ کر فروخت کیا جائے گا۔ اس سٹینڈ کا ڈسپلے ایلومینیم  کا بنا ہوا ہے۔
اس کتاب کا ٹائٹل ”فراری“ ہے۔

اس کتاب میں لگژری اطالوی گاڑی فراری کی بہت سی تصویروں کے ساتھ اس کی تاریخ بنائی گئی ہے۔
مجموعی طور پر اس کتاب کی 1947 کاپیاں فروخت کی جائیں گی، جن میں سے صرف 250 کی قیمت ہی 30 ہزار ڈالر ہے۔ یہ قیمتی کتاب صرف میوزیم اورمنتخب  فراری کلیکٹر کو فروخت کی جائے گی۔ یعنی آپ  کے پاس اس کتاب کو خریدنے کے لیے رقم بھی ہو تب بھی آپ کو کتاب خریدنے کے  لیے کمپنی کی مخصوص شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کتاب کی باقی 1697 کاپیاں 6  ہزار ڈالر میں فروخت کی جائیں گی۔ یہ کتابیں  نسبتاً سستی ہیں لیکن صرف ایلومینیم کیس کے ساتھ  فروخت کی جائے گی۔
اس کتاب میں 514 صفحات ہیں۔ انہیں ہاتھ سے کتابی شکل دی گئی ہے۔ کتاب کی تمام 1947 کاپیوں پر پیرو فراری کے دستخط ہیں۔ پیرو کمپنی کے وائس چیئرمین ہیں اور کمپنی کے بانی انزو فراری کے واحد زندہ بیٹے ہیں۔ 250 قیمتی کاپیوں پر کمپنی کے چیئرمین جون الکان اور سابق سی ای او سرجیو مارچینی کے دستخط بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu