یہ الیکٹرک کار ہر روز 200 کلو گرام برف کھاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اکتوبر 2018 23:55

یہ الیکٹرک کار ہر روز 200 کلو گرام برف کھاتی ہے
ایک الیکٹرک کار Cupra e-Racer کی ٹیسٹ ڈرائیور کے بعد اس کی 450 کلوگرام وزنی بیٹریوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے انجینئروں کو 200 کلوگرام برف کی ضرورت پڑی۔ Cupra e-Racer ایک 680 ہارس پاور کار ہے اور اس کی مضبوطی 960 Nm ہے۔  یہ 3.2 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 8.2 سیکنڈ میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کار کی زیادہ سےزیادہ رفتار 270 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کی بیٹریوں کا وزن 450 کلوگرام یعنی اس کے کل وزن 1575 کلوگرام کا تیسرا حصہ ہے۔ سرکٹ سیشن کے دوران اس کار  کو ٹیسٹ کیا گیا۔ جس کے بعد اس کی بیٹریوں کو ٹھنڈا کرنے میں 20 منٹ اور دوبارہ چارج کرنے میں 50 منٹ لگے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اس گاڑی کو چلانے کےلے یومیہ 200 کلوگرام برف بھی ضروری ہے۔

یہ الیکٹرک کار ہر روز 200 کلو گرام برف کھاتی ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu